۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ماہ رجب

حوزہ / امام موسی کاظم علیہ السلام نے ایک روایت میں ماہِ مبارک رجب میں روزہ رکھنے کے ثواب کی جانب اشارہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "من لا يحضره الفقيه" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الإمامُ الكاظمُ عليه السلام:

رَجَبٌ نَهرٌ فِي الجَنَّةِ، أَشَدُّ بَياضا مِنَ اللَّبَنِ وَأَحلَى مِنَ العَسَلِ ، مَن صامَ يَوما مِن رَجَبٍ سَقاهُ اللّهُ مِن ذَلِكَ النَّهرِ

حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام نے فرمایا:

رجب بہشت میں ایک نہر ہے جو دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ شیرین ہے۔ جو کوئی ماہِ رجب کے دنوں میں روزہ رکھے گا تو خداوندِ عالم اسے اس نہر سے سیراب کرے گا۔

من لا يحضره الفقيه: ج ۲، ص ۹۲، ح ۱۸۲۱

تبصرہ ارسال

You are replying to: .